مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ 3 بجے خوشحال ڈگری کالج کوڑہ خٹک میں ادا کی جائے گی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام(س) کے سربراہ مولانا سمیع الاحق کی نماز جنازہ تین بجے ادا کی جائے گی جس کی تیاریاں کی جا رہی ہیں،مولانا کی نماز جنازہ خوشحال ڈگری کالج کوڑہ خٹک میں ادا کی جائے گی اور انہیں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ میں اپنے والد کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
نماز جنازہ سے قبل مولانا یوسف شاہ اور مولانا حامد الحق نے خوشحال ڈگری کالج کادورہ بھی کیا ہے۔ مولانا سمیع الحق کی تعزیت کے لیے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان کی اہم مذہبی و سیاسی شخصیات جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گی۔جمعیت علمائے اسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق کو گزشتہ روز راولپنڈی میں قتل کردیا گیا تھا۔ صدر پاکستان اور وزیراعظم سمیت دیگر اہم سیاسی و مذہبی رہنماو¿ں نے قتل کی مذمت کی تھی۔
قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے اپنی ابتدائی تفتیش میں کہا ہے کہ حملہ آور پہلے بھی مولانا سے ملنے آتے رہے ہیں۔ قاتل جاننے والے لگتے ہیں جس کے باعث ان کا ملازم اور گن مین پر سکون ہو کر باہر نکل گئے تھے اسی لیے مولانا حملے کے وقت گھر میں اکیلے تھے۔