مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید ، موقع واردات کے فرانزک کے بعد کیا چیز سامنے آئی ہے ؟ تہلکہ خیز دعویٰ

مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید ، موقع واردات کے فرانزک کے بعد کیا چیز ...
مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید ، موقع واردات کے فرانزک کے بعد کیا چیز سامنے آئی ہے ؟ تہلکہ خیز دعویٰ

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز جمعیت علماءاسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق پر گھر میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور چاقو کے وار کرکے انہیں شہید کر دیا تاہم اب سینئر صحافی نے ان کے قتل کے بعد ابتدائی تحقیقات میں سامنے آنے والے اشاروں سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی طلعت حسین نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں دعویٰ کیا کہ مولانا سمیع الحق کو جس جگہ پر شہید کیا گیا ، اس کا فرانزک کرنے اور ابتدائی تحقیقات میں اس بات کے مضبوط اشارے ملے ہیں کہ یہ قتل ذاتی مقاصد کے حصول کیلئے کیا گیا ہے ۔ طلعت حسین کا کہناتھا کہ ماہرین نے اسے دہشتگردی قرار دیا ہے جبکہ مولانا سمیع الحق کے خاندان کی جانب سے یہ معاملہ سڑکوں پر نہ لائے جانے کا امکان ہے ۔

جمعیت علمائے اسلام(س) کے سربراہ مولانا سمیع الاحق کی نماز جنازہ تین بجے ادا کی جائے گی جس کی تیاریاں کی جا رہیں،مولانا کی نماز جنازہ خوشحال ڈگری کالج کوڑہ خٹک میں ادا کی جائے گی اور انہیں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ میں اپنے والد کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

مزید : قومی