اشتعال انگیزتقاریراورمیڈیاہاؤسزپرحملے سے متعلق کیس ،فاروق ستار، عامرخان،کنورنویدجمیل سمیت 60 ملزمان پرفردجرم عائد

اشتعال انگیزتقاریراورمیڈیاہاؤسزپرحملے سے متعلق کیس ،فاروق ستار، ...
اشتعال انگیزتقاریراورمیڈیاہاؤسزپرحملے سے متعلق کیس ،فاروق ستار، عامرخان،کنورنویدجمیل سمیت 60 ملزمان پرفردجرم عائد

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیزتقاریراورمیڈیاہاؤسزپرحملے سے متعلق کیس میں فاروق ستار، عامرخان، کنورنویدجمیل سمیت 60 ملزمان پرفردجرم عائدکردی،ملزمان میں 3 خواتین کارکن بھی شامل ہیں،تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر اور میڈیا ہاﺅسز پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے فاروق ستار، عامر خان اور کنوید نوید جمیل سمیت 60 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی،ملزمان میں 3 خواتین کارکن بھی شامل ہیں،تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔مقدمے میں بانی ایم کیوایم،خالدمقبول،حیدرعباس رضوی سمیت 8 ملزم اشتہاری ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی