خضدار میں زاوہ کے مقام پر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے7 افراد ہلاک ، 19 زخمی

خضدار میں زاوہ کے مقام پر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے7 افراد ہلاک ، 19 زخمی
خضدار میں زاوہ کے مقام پر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے7 افراد ہلاک ، 19 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خضدار(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ بلوچستان کے شہر خضدار میں زاوہ کے مقام پر کوچ اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق قومی شاہراہ پر زاوہ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے،لاشوں اور زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
ہلاک اور زخمیوں میں سے بیشتر کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔