وزیر مواصلات مراد سعید کی یہ حالت کس نے کی ؟ پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

وزیر مواصلات مراد سعید کی یہ حالت کس نے کی ؟ پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے تشویشناک ...
وزیر مواصلات مراد سعید کی یہ حالت کس نے کی ؟ پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مواصلات مراد سعید گھر میں شیشہ لگنے کے باعث ناک زخمی کرابیٹھے۔ پولی کلینک ہسپتال میں طبی امداد کے بعد وفاقی وزیر کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

جمعہ کے روز وزیر مواصلات مراد سعید گھر میں موجود شیشے کے دروازے سے ٹکراگئے جس کے باعث ان کی ناک زخمی ہوگئی۔ مراد سعید کو فوری طور پر پولی کلینک ہسپتال لے جایا گیا جہاں وزیر داخلہ شہریار آفریدی نے بھی ان کی عیادت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد سعید کو 4 ٹانکے آئے جس کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد