آئی جی پنجاب نے 143 ڈی ایس پیزکے تقرروتبادلے کردیئے

آئی جی پنجاب نے 143 ڈی ایس پیزکے تقرروتبادلے کردیئے
آئی جی پنجاب نے 143 ڈی ایس پیزکے تقرروتبادلے کردیئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی پنجاب محمد طاہر نے 143 ڈی ایس پیزکے تقرروتبادلے کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق غلام جعفر کوڈی ایس پی سٹی سرگودھا جبکہ داو¿داحمد کوڈی ایس پی صدرسرگودھاتعینات کیا گیا ہے ۔عاشق حسین کو ڈی ایس پی صدرمظفرگڑھ اورعرفان بٹ ڈی ایس پی سمبڑیال تعینات کیا گیا ہے ،کامران اختر کوڈی ایس پی ہائی وے پٹرولنگ تعینات کر دیا گیا۔فخربشیرکوڈی ایس پی مصری شاہ جبکہ محمدایازکوڈی ایس پی نواں کوٹ تعینات کر دیا گیا۔جمشیداقبال کوڈی ایس پی سول لائنزفیصل آباداورمحمدایازکوڈی ایس پی ٹیکسلاتعینات کیا گیا ہے ،اسی طرح انورسعیدکوڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم صدرلاہورتعینات کیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور