مولان سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید، ان کے گھر سے کن دو افراد خصوصی ٹیم نے حراست میں لے لیا ؟ بڑی خبر آ گئی

مولان سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید، ان کے گھر سے کن دو افراد خصوصی ٹیم نے ...
مولان سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید، ان کے گھر سے کن دو افراد خصوصی ٹیم نے حراست میں لے لیا ؟ بڑی خبر آ گئی

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مولانا سمیع الحق کو گزشتہ شام راولپنڈی میں گھر میں نامعلوم افراد نے چاقو کے وار کر کے شہید کر دیاہے تاہم ان کے قتل کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم راولپنڈی پہنچ گئی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق خصوصی ٹیم کے فرانزک ماہرین اور پولیس کے تفتیشی افسران نے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں جبکہ مولانا سمیع الحق کے زیر استعمال اور کمرے کی چیزوں پر موجود فنگر پرنٹس بھی حاصل کر لیے ہیں ۔تفتیشی ٹیم نے مولانا سمیع الحق کے دو ملازمین کو بھی پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لے لیا ہے جبکہ نجی ہاﺅسنگ سکیم کے ریکارڈ روم سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے ۔

مولانا سمیع الحق کے قتل کا مقدمہ ان کے بیٹے کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ جمعیت علماءاسلام (س) کے سربراہ کے جسم پر چاقو کے 12 نشانات ملے ہیں ۔

مزید : قومی