مولاناسمیع الحق کی شہادت کسی بڑے المیے سے کم نہیں،عثمان بزدار

مولاناسمیع الحق کی شہادت کسی بڑے المیے سے کم نہیں،عثمان بزدار
مولاناسمیع الحق کی شہادت کسی بڑے المیے سے کم نہیں،عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شہادت کسی بڑے المیے سے کم نہیں،مولاناسمیع الحق شہیدجیدعالم دین اورمدبرسیاستدان تھے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ مولاناسمیع الحق کی شہادت پردلی دکھ اورافسوس ہوا ہے ،واقعے کی ہرپہلو سے تحقیقات کا آغازکردیاگیاہے،

ملزمان جلدقانون کی گرفت میں ہونگے اورسزاسے بچ نہیں پائیں گے۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق کو گزشتہ روز راولپنڈی میں قتل کردیا گیا تھا۔ صدر پاکستان اور وزیراعظم سمیت دیگر اہم سیاسی و مذہبی رہنماو¿ں نے قتل کی مذمت کی تھی۔

قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے اپنی ابتدائی تفتیش میں کہا ہے کہ حملہ آور پہلے بھی مولانا سے ملنے آتے رہے ہیں۔ قاتل جاننے والے لگتے ہیں جس کے باعث ان کا ملازم اور گن مین پر سکون ہو کر باہر نکل گئے تھے اسی لیے مولانا حملے کے وقت گھر میں اکیلے تھے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور