بلاآخر ڈالر گرل ایان علی نے بھی خاموشی توڑ دی

بلاآخر ڈالر گرل ایان علی نے بھی خاموشی توڑ دی
بلاآخر ڈالر گرل ایان علی نے بھی خاموشی توڑ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرنسی سمگلنگ کیس میں رنگے ہاتھوں گرفتارہونے والی ماڈل ایان علی نے آخر کار خاموشی توڑ دی ہے اور جلدہی پاکستان واپس آنے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایان علی نے ایک مرتبہ پھر سے جلد پاکستان واپسی ا علان کرتے ہوئے انسٹاگرام پر پیغام جاری کیا اور خاموشی کوتر ک کرتے ہوئے انتہائی حیران کن اور سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیئے ہیں ۔ایان علی نے کہا کہ میں اپنے صحت کے مسائل اور دماغی حالت کے باعث میں اپنے مقدمات کی پیروی اس طرح نہیں کر سکی جس طرح میں چاہتی تھی ، میں نے کیس میں اپنے وکلاءکو تبدیل کر دیا ہے جبکہ میں اس کے علاوہ دیگر مقدمات میں بھی اپنے وکلاءکی ٹیم کو تبدیل کر رہی ہوں اور اب میں اپنے تمام مقدمات کا نیا آغاز کروں گی ۔


ایان علی کا کہناتھا کہ مجھے پر ثبوتوں کے بغیر منی لانڈرنگ جیسے سنگین ترین الزامات عائد کیے گئے جس کے باعث میں چار سال تک انتہائی خوفناک حالات سے گزری ، اب میں کچھ پوچھنا چاہتی ہوں کہ جیسا کہ ایئر پورٹ کی اس ویڈیو میں جس وقت مجھے گرفتار کیا گیا تھا ، وہاں پر میرے ساتھ اسلام آباد ایئر پورٹ کے راول لاونج میں سابق صدر کے پرسنل اسسٹنٹ مشتاق احمد اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے بھائی خالد ملک بھی موجود تھے ۔انہیں کیوں نہیں گرفتار کیا گیا ؟ ان کے نام مقدمے میں کیوں نہیں ہیں ؟ ان سے کسی قسم کی کوئی تفتیش نہیں کی گئی جبکہ ان کو حراست میں بھی نہیں لیا گیا ۔
یاد رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اس وقت ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا تھا جب وہ پانچ لاکھ ڈالر کے ہمراہ دبئی جارہی تھیں ۔ایان علی کا نام فروری میں ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا ۔

مزید :

قومی -