آسیہ بی بی کے وکیل نے پاکستان چھوڑ دیا

آسیہ بی بی کے وکیل نے پاکستان چھوڑ دیا
آسیہ بی بی کے وکیل نے پاکستان چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان آسیہ بی بی کے معاملے سے متعلق مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد پورے پاکستان میں دھرنے ختم کر دیئے گئے ہیں اور حالات زندگی معمول پر آ گئے ہیں تاہم اس دوران آسیہ بی بی کی سپریم کورٹ میں وکالت کرنے والے وکیل سیف الملوک سیکیورٹی خدشات کے باعث بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں ۔
نجی انگیریز اخبار ایکسپریس ٹریبیو ن کے مطابق سیف الملوک نے دعویٰ کیاہے کہ انہیں وکلاءکے مختلف دھڑوں کی جانب سے سنگین دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ان حالات میں ان کیلئے اپنا کام جاری رکھنا بے انتہائی مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل پر آسیہ بی بی کی نمائدنگی کیلئے اس وقت ہی پاکستان آئیں گے جب انہیں پاک فوج کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔
ان کا کہناتھا کہ میرے اہل خانہ کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اس لیے وفاقی حکومت انہیں سیکیورٹی فراہم کرے ۔
دوسری جانب آسیہ بی بی کیس کے مدعی قاری محمد سلام کی جانب سے سپریم کوٹ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 31 اکتوبر کو آنے والے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی اپیل کو سماعت کیلئے جلد مقرر کر دیں ۔ نظر ثانی کی درخواست پر جلد سمات کیلئے درخواست میں سلام کا کہناتھا کہ آسیہ ملک سے جانے کی تیاری کر رہے ہیں جبکہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے بھی درخواست جمع کروا دی گئی ہے اور اگر نظر ثانی کی اپیل کو جلد سماعت کیلئے مقرر نہ کیا گیا تو تو پٹیشن کو نقصان پہنچے گا ۔

مزید :

قومی -