پولیس آفس میں تعینات عدنان منظم جرائم کی سرپرستی میں ملوث نکلا

پولیس آفس میں تعینات عدنان منظم جرائم کی سرپرستی میں ملوث نکلا
پولیس آفس میں تعینات عدنان منظم جرائم کی سرپرستی میں ملوث نکلا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس آفس میں تعینات عدنان منظم جرائم کی سرپرستی میں ملوث نکلا

تفصیلات کے مطابق سابق پولیس چیف مشتاق مہرکے پی ایس اوکیخلاف تحقیقات مکمل کر لی گئیں ،تفتیشی رپورٹ کے مطابق غیرقانونی ہائیڈرنٹس،پولیس میں تبادلے،تقرریوں کیلئے لاکھوں وصول کیے گئے ،عدنان نے تحقیقاتی کمیٹی کوسفری دستاویزات دینے سے انکارکردیا۔

عدنان نے تحقیقاتی کمیٹی کوسروس بک بھی فراہم نہیں کی،رپورٹ کے مطابق عدنان نے سرکاری منظوری کے بغیرغیرملکی دورے کیے،

عدنان کے نیٹ ورک میں اعلیٰ پولیس افسران کے نام بھی سامنے آرہے ہیں۔اعلیٰ پولیس افسران کےخلاف تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دےدی گئی

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی