لگاتار 11ویں کرکٹ سیریز جیتنا بڑا اعزاز ہے،وزیراعظم کی قومی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد

لگاتار 11ویں کرکٹ سیریز جیتنا بڑا اعزاز ہے،وزیراعظم کی قومی ٹیم کو شاندار ...
 لگاتار 11ویں کرکٹ سیریز جیتنا بڑا اعزاز ہے،وزیراعظم کی قومی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ٹی ٹونٹی میں سرفراز احمد کی قیادت میں مسلسل 11ویں سیریز جیتنے پر وزیراعظم عمران خان نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز نے میچز میں بہترین کھیل پیش کیا، پاکستان کی مزید کامیابیوں کیلئے پر امید ہوں، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کےخلاف میچز میں بہترین ٹیم سپرٹ دیکھنے کو نظر آئی، لگاتار 11ویں کرکٹ سیریز جیتنا ایک بڑا اعزاز ہے، امید ہے قومی ٹیم اپنی کارکردگی کے تسلسل کو آئندہ بھی برقرار رکھے گی۔