سعودی عرب کی فضا پہلی مرتبہ قوالی سے گونج اٹھی

سعودی عرب کی فضا پہلی مرتبہ قوالی سے گونج اٹھی
سعودی عرب کی فضا پہلی مرتبہ قوالی سے گونج اٹھی

  

ریاض(آن لائن) سعودی عرب میں 35 برس بعد سینما گھروں میں فلموں کی نمائش شروع کرنے کے چند ماہ بعد تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب قوالی کی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان نے اپنے گروپ کے ہمراہ صوفیانہ اور عارفانہ کلام پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق فلموں پر پابندی ہٹانے کے بعد سعودی حکومت نے ثقافتی سرگرمیوں کی اجازت بھی دیدی۔ گزشتہ روز دارالحکومت ریاض میں محفل سماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان نے اپنے گروپ کے ہمراہ صوفیانہ اور عارفانہ کلام پیش کیا۔

گلوکار راحت فتح علی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے رواں برس جنوری میں دنیا بھر میں ” Just Qawali“ کے نام سے محافلِ سماع کا اعلان کیا تھا۔

مزید : عرب دنیا