خادم حسین رضوی کیخلاف مقدمہ درج ، پولیس حرکت میں آ گئی

خادم حسین رضوی کیخلاف مقدمہ درج ، پولیس حرکت میں آ گئی
خادم حسین رضوی کیخلاف مقدمہ درج ، پولیس حرکت میں آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور گزشتہ شب لاہور اور اسلام آباد سمیت متعدد شہروں میں دیئے گئے دھرنے ختم کر دیئے گئے ہیں تاہم اب خبر موصول ہو ئی ہے کہ خاد م حسین رضوی اور دیگر رہنماﺅں سمیت 400 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سول لائنز تھانہ میں پولیس نے اپنی مدعیت میں خادم حسین رضوی اور دیگر 400 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیاہے جس میں 16 ایم پی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر کئی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ مقدمے میں خادم حسین رضوی کے علاوہ پیر افضل قادری ، ظہیر الحسن ، علامہ فاروق الحسن بھی شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ مظاہرین اور حکومت کے درمیان جو معاہدہ طے پایا ہے اس میں آسیہ بی بی کا نا م ای سی ایل میں شامل اور نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ تحریک لبیک کی جانب سے جن افراد کی دل آزاری ہوئی ان سے معذرت بھی کی گئی ہے ۔

مزید : قومی