ثانیہ مرزا نے اپنی اور اذہان کی ایسا کام کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی کہ ہر طرف دھوم مچ گئی

ثانیہ مرزا نے اپنی اور اذہان کی ایسا کام کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ...
ثانیہ مرزا نے اپنی اور اذہان کی ایسا کام کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی کہ ہر طرف دھوم مچ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ثانیہ مرزا ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئی ہیں اور ان کی اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ تصاویر بھی منظر عام پر آ گئی ہیں تاہم اب ٹینس سٹار نے اپنی اور بیٹے اذہان کی ایسا کام کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی ہے کہ ہر طرف دھوم مچ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے مبارک باد دینے اور نیک خواہشا ت کا اظہار کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور محبت کا اظہار کیا ۔ثانیہ مرزا نے تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اذہان کو اپنی گود میں اٹھا رکھا ہے جبکہ اس کا چہرہ سکرین کی جانب سے جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی جاری ہے اور دونوں ماں بیٹا شعیب ملک کو کھیلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں ۔

ثانیہ مرزا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ” ہمیں اس دنیا میں آئے ہوئے پانچ دن ہو گئے ہیں ، ماں بننے کی حیثیت سے میرا اور میرے بیٹے اذہان کا جنم ہوئے پانچ دن ہو گئے۔ہم دونوں نے ایک ساتھ کرکٹ بھی دیکھی اور خوب مزے کئے، یہ واقعی بہت بڑا ٹورنامنٹ تھا جس کی کامیابی میں نے حاصل کی۔

مزید : قومی