پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم کادنیا کا چکر لگانے کے لیے 'مشن پرواز' کل مکمل ہو جائے گا

پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم کادنیا کا چکر لگانے کے لیے 'مشن پرواز' کل ...
  • پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم کادنیا کا چکر لگانے کے لیے 'مشن پرواز' کل مکمل ہو جائے گا
  • پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم کادنیا کا چکر لگانے کے لیے 'مشن پرواز' کل مکمل ہو جائے گا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم کا 'مشن پرواز' کل مکمل ہوجائے گا، جس کے بعد وہ دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن جائیں گے۔

فخر عالم نے مشن پرواز کے اختتام کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی آخری منزل فلوریڈا ہے جہاں وہ آج سہ پہر 3 بجکر 30 منٹ پر پہنچ جائیں گے.

یاد رہے کہ فخرِ عالم نے 10 اکتوبر کی صبح 7 بجے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر واٹرز سے مشن پرواز کا آغاز کیا تھا جو کہ 28 دن پر محیط تھا۔

اس مشن کے تحت وہ دنیا کے مختلف ممالک کے 32 اسٹاپس پر گئے جن میں کینیڈا، گرین لینڈ، آئس لینڈ، برطانیہ، مصر، بحرین، ڈھاکا، بینکاک، جکارتا، سنگاپور، آسٹریلیا، فلپائن، جاپان، روس، الاسکا، دبئی اور فلوریڈا شامل ہیں۔

اس مشن کے دوران فخر عالم کو روس کے ایئرپورٹ پر ویزہ ایکسپائر ہونے کی بناءپر حراست میں بھی لیا گیا تھا، جس کے بعد فخر عالم نے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کی تھی۔بعدازاں دفتر خارجہ نے نوٹس لے کر پاکستانی سفارت خانے کو گلوکار کی مدد کی ہدایت کی تھی اور انہیں ویزہ فراہم کردیا گیا تھا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مشن پرواز کا خواب بھلے ان کا ہے لیکن یہ وطن عزیز سے منسلک ہے، اس کے تحت دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت عکس پیش ہوگا اور دنیا کو پتہ چلے گا کہ ہمارے پاس ڈاکٹرز، انجینیئرز، گلوکار، سائنسدان اور ہوا باز سب موجود ہیں۔‘فخر عالم کا مزید کہنا تھا کہ وہ مشن پرواز کے ذریعے تمام شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی