لاہور:ڈولفن فورس کی مبینہ فائرنگ سے ملزم ہلاک
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے سبزہ زار میں ڈولفن فورس کی مبینہ فائرنگ سے ملزم ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک شخص 4 افرادپرچھریوں کے وارکرفرارہورہاتھا،ڈولفن اہلکاروں نے پکڑنے کی کوشش کی،مزاحمت پرڈولفن کی فائرنگ سے ملزم جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کردی۔ملزم کی ہلاکت پر ورثا نے شدید احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔