پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال انتہائی بہتر،اس سال 25 لاکھ سیاح گلگت بلتستان آئے ہیں، صدرمملکت

پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال انتہائی بہتر،اس سال 25 لاکھ سیاح گلگت بلتستان ...
پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال انتہائی بہتر،اس سال 25 لاکھ سیاح گلگت بلتستان آئے ہیں، صدرمملکت

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال انتہائی بہتر ہوئی ہے ،اس سال 25 لاکھ سیاح گلگت بلتستان آئے ہیں۔

صدرمملکت عارف علوی نے مائی کراچی نمائش کے افتتاح کے موقعے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے میں خود متحرک ہوں،ڈی سیلینیشن پانی کی فی گیلن لاگت50 سے 60 پیسے ہے،ملیر ندی سے یومیہ320 ملین گیلن گندا پانی سمندر میں جارہا ہے۔عارف علوی نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو بھی وفاق اون کرےگا،انفرااسٹرکچر بہتر ہونے تک سرمایہ کار بھی گھبراہٹ کا شکار رہیں گے،کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ یکساں معیار تعلیم سے ملک کی تیز رفتار ترقی ممکن ہے، یکساں معیار تعلیم نافذ کرنا ریاست کا کام ہے، الیکشن سے قبل جو وعدے کیے انھیں پورا کرنے کی جدوجہد جاری ہے۔

حکومت کاکام تجارت کی راہیں کھولنا اور راستوں کو ہموار کرنا ہے،انھوں نے کہا کہ البانیہ کے صدر نے سرمایہ کاری کے عوض یورپین مارکیٹوں کی رسائی کی پیشکش کی،ترکی کی4کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہے ،تاجر برادری پاکستان کی ترقی کا اہم پہیہ ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی