بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون جاں بحق

بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون جاں بحق
بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی جانب سے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا ثبوت دیتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اس طرف پاکستانی علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
بھمبر میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ذوالقرنین سرفراز نے کہا کہ لوانا کھیتر گاو¿ں میں سرحد کے اس پار سے کی گئی فائرنگ سے 22 سالہ منزہ بی بی جاں بحق ہوگئی جو دو بچوں کی ماں بھی تھی۔لوانا کھیتر ایل او سی سے بامشکل ایک کلومیٹر دور ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ خاتون کو جمعہ کو رات گئے بھارتی فوج کی پوسٹ سے فائر کی گئی اسنائپر کی گولی اس وقت لگی جب وہ اپنے گھر کے برآمدہ میں روشنی کی مدد سے کچھ تلاش کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ گولی خاتون کے سر پر لگی جس سے ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
منزہ بی بی کے جاں بحق ہونے کے بعد رواں سال ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے جس میں 19 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سینئر عہدیدار سعید قریشی نے کہا کہ اس کے علاوہ رواں سال بھارتی اشتعال انگیزی سے 146 افراد زخمی بھی ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ سرحد کے اس پار سے کی گئی فائرنگ سے رواں سال 29 گھر جزوی جبکہ 3 گھر اور ایک دوکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔