پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ، ناقص اشیاءکی فروخت کرنے والے 747 مقامات کو سیل کیا، ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ، ناقص اشیاءکی فروخت کرنے والے 747 مقامات کو سیل ...
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ، ناقص اشیاءکی فروخت کرنے والے 747 مقامات کو سیل کیا، ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ ماہ ملاوٹ اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والے 747 مقامات کو سیل کیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہونے لگا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنی ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا ہے کہ ماہ اکتوبر میں 43 ہزار 689 مقامات کی چیکنگ کی جس میں سے 747 مقامات کو سیل جب کہ 25 ہزار مقامات کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سینٹرل لاہور زون میں 12 ہزار 868 مقامات کی چیکنگ کی گئی جس میں سے 232 مقامات کو سیل کیا گیا جب کہ نارتھ راولپنڈی زون میں 17 ہزار 85 مقامات کی چیکنگ کی گئی اور 217 مقامات کو سیل کیا گیا تھا۔اسی طرح ساو¿تھ ملتان زون میں چھ ہزار 20 مقامات کی چیکنگ کے دوران 94 فوڈ بزنس آپریٹرز کو سیل کیا گیا جب کہ ساو¿تھ مظفر گڑھ زون میں چار ہزار 264 مقامات کی چیکنگ کے دوران 111 فوڈز بزنسز کو سیل کیا گیا۔
سیل کیے گئے مقامات میں ہوٹل، ریسٹورنٹ، پروڈکشن یونٹس اور دیگر فوڈ بزنس آپریٹر شامل ہیں۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق سیل، جرمانہ یا وارننگ نوٹس جاری کرنے کا مقصد اصلاح کرنا ہے۔ ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں جب کہ آپریشن ٹیموں کو تین شفٹوں میں تقسیم کرنے کا مقصد 24 گھنٹے خوراک پر نظر رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہری ٹیلی فون، ویب سائٹ، موبائل اپلیکیشن فیس بک یا ٹوئٹر کے ذریعے ملاوٹ مافیا کے خلاف شکایت درج کرا سکتے ہیں جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاتا ہے۔