امریکا، میامی کے یوگا سینٹر میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

امریکا، میامی کے یوگا سینٹر میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
امریکا، میامی کے یوگا سینٹر میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  

میامی (صباح نیوز) امریکی ریاست میامی میں یوگاسینٹر میں فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

مقامی پولیس کے مطابق امریکی ریاست میامی کے شہر ٹلہسی میں واقع یوگا سینٹر میں فائرنگ کے نتیجے میں2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،حملہ آور جو اکیلا ہی تھا اس نے بعد میں خود کو گولی مار لی،فوری طور پر اس حملے کا اسباب سامنے نہیں آئے ہیں۔واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔

مزید : بین الاقوامی