’میں اب بھی اس کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں‘ شوہر سے خنجر کے 46 وار کھانے والی بیوی نے انتہائی حیران کن بیان دے دیا

’میں اب بھی اس کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں‘ شوہر سے خنجر کے 46 وار کھانے والی بیوی ...
’میں اب بھی اس کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں‘ شوہر سے خنجر کے 46 وار کھانے والی بیوی نے انتہائی حیران کن بیان دے دیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک 25سالہ شوہر نے اپنی 21سالہ بیوی پر قاتلانہ حملہ کیا اور خنجر کے 46وار کرکے اسے شدید زخمی کر دیا تاہم اس کی جان بچ گئی۔اب اس کے شوہر کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں لڑکی نے ایسا بیان دے دیا کہ سن کر جج بھی ورطہ¿ حیرت میں پڑ گیا۔میل آن لائن کے مطابق شینن برنارڈ نامی لڑکی پر اس کے شوہر میکائیل نے قصبے ہیکس ٹیبل میں واقع اپنے گھر میں حملہ کیا جہاں وہ دونوں اکیلے رہتے تھے۔ وہ اس کے جسم میں خنجر گھونپے جا رہا تھا اور چلا کر کہتا جا رہا تھا کہ ’تمہیں مرنا ہو گا، تمہیں مرنا ہو گا۔‘

رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد شینن 17دن تک ہسپتال میں رہی۔ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے میڈسٹون کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا جہاں سے اسے 20سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے ۔آخری پیشی پر جب میکائیل کو سزا سنائی گئی تو وہ اپنے مستقبل کو کیسے دیکھتی ہے؟ شینن برنارڈ نے اس کا ایسا جواب دیا کہ ہر سننے والا حیران رہ گیا۔ اس نے کہا کہ ”میں اب بھی اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہوں۔اس نے جو کچھ میرے ساتھ کیا میں اسے معاف کر چکی ہوں۔ وہ جب جیل سے رہا ہو کر آئے گا تو میں واپس اس کے ساتھ رہنے لگوں گی، ہم ایک نئی زندگی شروع کریں گے اور بچے پیدا کریں گے۔میں میکائیل کو ملنے کے لیے جیل بھی جایا کروں گی اور اس کے رہا ہونے کا انتظار کروں گی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس