اسرائیلی حکومت کا الخلیل میں پرانے بازار میں یہودی کالونی تعمیر کرنے کا اعلان

اسرائیلی حکومت کا الخلیل میں پرانے بازار میں یہودی کالونی تعمیر کرنے کا ...
اسرائیلی حکومت کا الخلیل میں پرانے بازار میں یہودی کالونی تعمیر کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الخلیل (این این آئی)قابض اسرائیلی ریاست نے فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک پرانے بازار میں یہودی کالونی تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکام نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل الجلمہ بازار کو مسمار کر کے اس کی جگہ یہودی کالونی تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔اسرائیلی عبرانی میڈیا کی جانب سے بھی الجلمہ بازار پر یہودی کالونی کی تعمیر کی خبر نشر کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق الجلمہ بازار میں یہودی کالونی کے قیام کی منظوری وزیر دفاع آوی گیڈور لائبر نے دیا ہے،الجلمہ بازار میں کالونی کے قیام کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا گیاتھا مگر اس پرعمل درآمد قانونی وجوہات کی بناء پر روک دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ الجلمہ بازار میں یہودی کالونی کے قیام کا اعلان الخلیل شہر میں کالونی کا قیام اپنی نوعیت کا دوسرا اہم واقعہ ہے۔ الجلمہ بازار پر یہودی کالونی کا قیام شہر پر یہودیوں کی ملکیت ثابت کرنے کی ایک نئی بھونڈی کوشش ہے۔