چارسدہ میں پولیس کی کارروائی، قبرستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد

چارسدہ میں پولیس کی کارروائی، قبرستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود ...
چارسدہ میں پولیس کی کارروائی، قبرستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد

  

چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چارسدہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قبرستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا۔ 

تفصیلا ت کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر چارسدہ میں شبقدر پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران قبرستان میں چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا جس میں 32مارٹرگولے،2ہینڈگرنیڈ،8فائربم،12سیفٹی فیوز،3ایئرکرافٹ ایمونیشن،2ایس ایم جی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈی پی او چارسدہ کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصرنے بارودی مواد زمین میں چھپارکھا تھا، تاہم دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /چارسدہ