ملک میں امن وامان کی صورتحال،وزارت داخلہ متحرک،پنجاب حکومت اور دیگر اداروں سے نقصانات کی تفصیل طلب

ملک میں امن وامان کی صورتحال،وزارت داخلہ متحرک،پنجاب حکومت اور دیگر اداروں ...
ملک میں امن وامان کی صورتحال،وزارت داخلہ متحرک،پنجاب حکومت اور دیگر اداروں سے نقصانات کی تفصیل طلب

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق وزرات داخلہ متحرک ہوگئی ، پنجاب حکومت اور دیگر اداروں سے نقصانات کی تفصیل طلب کر لی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی ا ے کا سائبرونگ،پی ٹی ایسوشل میڈیاپرشرانگیزموادکاجائزہ لے رہے ہیں جبکہ شرپسندعناصرکافرانزک ڈیٹاحاصل کر نے کے لئے چیئرمین پی ٹی اے اورسائبرکرائم ونگ کوہدایت کردی گئی ہے،سوشل میڈیا پرنفرت انگیزموادپھیلانیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے شرپسندی میں ملوث افراد کی فوٹیجز بھی منگوالیں ہیں اور فوٹیجز کے ذریعے ملزمان کی نشاندہی کرکے کارروائی کی جائے گی کیونکہ علماء کر ام نے کہاتھاکہ توڑپھوڑ میں ہم نہیں شرپسند عناصرملوث ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد