ڈولفن اہلکارکی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا 

ڈولفن اہلکارکی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے ...
ڈولفن اہلکارکی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں ڈولفن اہلکار کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے واقعے کا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سبزہ زار میں ڈولفن فورس کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شہری کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب سے پورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کرکے ر پورٹ پیش کی جائے،جاں بحق شہری کے لو احقین کوانصاف فراہم کریں گے۔ واضح رہے کہ لاہور کے علاقے سبزہ زار میں ڈولفن فورس کی مبینہ فائرنگ سے ملزم ہلاک ہو گیاتھا اور ملزم کی ہلاکت پر ورثا نے شدید احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی تھی ۔