ممتازعالم دین مولانا سمیع الحق کے قتل کامعاملہ، پولیس نے مقتول مولانا کے2 ملازمین کو پوچھ گچھ کے بعدچھوڑدیا 

ممتازعالم دین مولانا سمیع الحق کے قتل کامعاملہ، پولیس نے مقتول مولانا کے2 ...
ممتازعالم دین مولانا سمیع الحق کے قتل کامعاملہ، پولیس نے مقتول مولانا کے2 ملازمین کو پوچھ گچھ کے بعدچھوڑدیا 

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مولانا سمیع الحق کے قتل کے معاملے میں پولیس نے مولانا کے2 ملازمین کو پوچھ گچھ کے بعدچھوڑدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چھریوں کے وار سے قتل ہونیوالے جمیعت علما اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات کے دوارن پولیس نے ان کے 2ملازمین کو حراست میں لیا تھا جنہیں اب پوچھ گچھ کرنے کے بعد چھوڑدیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ملازمین کومولاناسمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامدالحق کی مداخلت پرتفتیش کے بعدچھوڑاگیا ہے۔ واضح رہے کہ مولانا کے قتل کی ایف آئی آردفعہ302 /34 کے تحت تھانہ ایئرپورٹ میں درج ہے جبکہ پولیس کے علاوہ سی ٹی ڈی کے افسران نے بھی جائے وقوعہ پرکرائم سین کاجائزہ لیاہے ۔ 

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی