احتجاج ختم کرانے کا معاملہ ،حکومت نے مسئلے کا عارضی حل نکالا ،انتہاپسندی اور پرتشدد مظاہروں کا مستقل حل ڈھونڈنا ہو گا: فواد چودھری

احتجاج ختم کرانے کا معاملہ ،حکومت نے مسئلے کا عارضی حل نکالا ،انتہاپسندی ...
احتجاج ختم کرانے کا معاملہ ،حکومت نے مسئلے کا عارضی حل نکالا ،انتہاپسندی اور پرتشدد مظاہروں کا مستقل حل ڈھونڈنا ہو گا: فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے احتجاج ختم کرانے سے متعلق کہاہے کہ فی الوقت حکومت نے جو قدم اٹھایا ہے وہ اس مسئلے کا علاج نہیں ہے،اسے صرف فائر فائٹنگ کہا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری کا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہناتھا کہ فی الوقت تو حکومت نے صرف فائر فائٹنگ ہی کی ہے، ابھی مسئلے کا عارضی حل نکالا گیا ہے،ملکی بقا اور استحکام کے لیے ایسا کرنا ضروری تھا لیکن انتہاپسندی اور پرتشدد احتجاجی مظاہروں کا مستقل حل ڈھونڈنا ہو گا ، شرپسند عناصرکیخلاف اقدامات کی ضرورت ہے اور حکومت مسائل کے مستقل حل کے لئے پرعزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصرکےخلاف اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ حل مستقل اور دیرپا نہیں ہے،انتہا پسندی کےخلاف اقدامات کرنےکی ضرورت ہے کیونکہ یہ ملک کی بقا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے،حکومت اس طرح کے مسائل سے نمنٹنے کے لیے مکمل حکمت عملی بنا رہی ہے۔یاد رہے کہوفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا یہ بیان  تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) سے  گذشتہ روز ہونے والے معاہدے کے بعد آج سامنے آ یا ہے۔

مزید :

قومی -