ماضی کے معروف ریسلر ہلک ہوگن اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟ جان کر آپ کی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہے گی

ماضی کے معروف ریسلر ہلک ہوگن اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟ جان کر آپ کی حیرت کی ...
ماضی کے معروف ریسلر ہلک ہوگن اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟ جان کر آپ کی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہے گی

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی دنیا کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (WWE) پر بہت دباو¿ تھا کہ یہ سعودی عرب میں منعقد ہونے والے عالمی ریسلنگ مقابلے کینسل کر دے مگر WWEنے نا صرف یہ دباو¿ مسترد کر دیا ہے بلکہ ماضی کے معروف ریسلر ہلک ہوگن کی سعودی ریسلنگ مقابلوں میں واپسی کا اعلان کر کے اس ایونٹ کو ریسلنگ پرستاروں کے لئے اور بھی دلکش بنا دیا ہے۔

سعودی عرب میں عالمی ریسلنگ مقابلوں کے بارے میں WWE کا کہنا ہے کہ یہ نا صرف مملکت میں پہلا ریسلنگ ورلڈ کپ ہے بلکہ نام ور ریسلر ہلک ہوگن کی واپسی اسے ایک یادگار ریسلنگ ایونٹ بنا دے گی۔

یاد رہے کہ ہلک ہوگن کو ان کے نسل پرستانہ جملوں کے باعث عارضی طور پر WWEسے معطل کر دیا گیا تھا۔ ان کے پرستار اس فیصلے پر بہت نالاں تھے اور ان کی واپسی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ریسلنگ مقابلوں کے دوران ہلک ہوگن کی واپسی پر ان کے پرستار بہت پرجوش ہیں اور بے صبری سے سعودی ریسلنگ چیمپئین شپ کے آغاز کا انتظار کر رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا