شہر قائد میں رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم لند ن کے 3ملزمان گرفتار 

شہر قائد میں رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم لند ن کے 3ملزمان گرفتار 
شہر قائد میں رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم لند ن کے 3ملزمان گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں رینجرز نے کارروائی کر تے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے 3ملزمان گرفتار کر لئے۔ 
تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہناتھا کہ کراچی کے مختلف علاقوں تیموریہ اورسعیدآباد میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے 3ملزمان کو دھر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان نے سے مسروقہ سامان بھی بر آمد کیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ لیاری گینگ وار میں بھی ملوث رہے ہیں ، تاہم رینجرز نے زیر حراست ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔