بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ، 2 بچوں کی ماں منزہ بی بی شہید:آئی ایس پی آر

بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ، 2 بچوں کی ماں منزہ بی بی شہید:آئی ...
بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ، 2 بچوں کی ماں منزہ بی بی شہید:آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں کی ماں منزہ بی بی شہید ہوگئی ۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر اچانک بلا اشتعال فائرنگ کی اور بھمبرمیں شہری آبادی کونشانہ بنایا۔بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں کی ماں منزہ بی بی شہیدہوگئی، تاہم پاک فوج کی جانب سے موثر جوابی کارروائی پر بھارتی فوج کی بندوقیں خاموش ہوگئیں ۔ واضح رہے کہ 2018 میں بھارتی فورسز نے 400 مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزی کی ہے جس کے نتیجے میں 32 معصوم شہری شہید اور 121افراد  زخمی ہوئے ہیں۔

مزید : قومی