ماں باپ بننے والے جوڑے کے لئے کے ایف سی کی جانب سے 13 لاکھ روپے کا انعام

ماں باپ بننے والے جوڑے کے لئے کے ایف سی کی جانب سے 13 لاکھ روپے کا انعام
ماں باپ بننے والے جوڑے کے لئے کے ایف سی کی جانب سے 13 لاکھ روپے کا انعام

  

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)مشہور زمانہ امریکی فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی نے اپنے بانی کرنل ہارلینڈ سینڈرز کے نام پر اپنے بچے کا نام رکھنے والے جوڑے کے لئے انعام کا اعلان کیا تھا، اور اب اس خوش قسمت جوڑے کا اعلان کر دیا گیا ہے جنہیں اپنے بچے کا نام ہارلینڈ رکھنے پر 13 لاکھ روپے انعام کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔ کے ایف سی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ ”ہم بہت خوشی کے ساتھ ’بے بی ہارلینڈ نیمنگ‘ مقابلے کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتانا چاہتے ہیں کہ ننھی ہارلینڈ روز نے یہ مقابلہ جیت لیا ہے۔“ سوشل میڈیا پر اس پیغام کے ساتھ بچی کی تصویر بھی جاری کی گئی جو بہت خو ش نظر آرہی ہے گویا یہ انعام جیتنے پر ہی مسکرارہی ہو۔

واضح رہے کہ کے ایف سی کی جانب سے چند ہفتے قبل اس مقابلے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کی دو ہی شرائط تھیں، اول یہ کہ بچے کا نام ہارلینڈ رکھا جائے اور دوئم یہ کہ 9ستمبر کے روز وہ پہلا ایسا بچہ ہو جس کا نام ہارلینڈ رکھا گیا ہو۔ ہارلینڈ روز نامی بچی ان دونوں شرائط پر پوری اتری اور یوں اس کے والدین انعام کے حقدار قرار پائے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس