’اس سے لمبی تو عمران خان کی شادیاں چلی تھیں‘ دھرنا معاہدہ پر پاکستانیوں کے ایسے تبصرے کہ آپ کی ہنسی نہ رکے گی

’اس سے لمبی تو عمران خان کی شادیاں چلی تھیں‘ دھرنا معاہدہ پر پاکستانیوں کے ...
’اس سے لمبی تو عمران خان کی شادیاں چلی تھیں‘ دھرنا معاہدہ پر پاکستانیوں کے ایسے تبصرے کہ آپ کی ہنسی نہ رکے گی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماضی کی طرح اس بار بھی دھرنے والے پاکستان کی سڑکوں پر نکلے اور آناً فاناً پورے ملک کا پہیہ جام کردیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان سامنے آئے اور ایک ایسی زبردست تقریر کی کہ جسے سن کر ہر کوئی عش عش کراُٹھا۔ انہوں نے پہلے تو سخت ترین الفاظ میں وارننگ دی کہ کوئی ریاست سے نہ ٹکرائے، لیکن پھر نجانے کیا ہوا کہ چند گھنٹے بعد ہی حکومت نے دھرنے والوں سے معاہدے کی کوششیں شروع کر دیں۔

اس احتجاج کے دوران خوب جلاﺅ گھیراﺅ بھی ہوا، لوگوں کی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بھی جلائی گئیں، اور بتایا جا رہا ہے کہ بعض مقامات پر ٹریفک میں پھنسنے والے مریضوں کی جانیں بھی گئیں، لیکن نظر آ رہا ہے کہ ماضی کی طرح اس بار بھی شر پسند عناصر سکون سے اپنے اپنے گھروںکو جا چکے ہیں۔

بہرحال، حکومت کے موقف میں اچانک تبدیلی نے سوشل میڈیا صارفین کو بہت حیران کیاہے اور اب اس حیرانی نے ایک سوشل میڈیا ٹرینڈ کی شکل اختیار کرلی ہے جس میں لوگ بتارہے ہیں کہ وہ کون سی چیزیں ہیں جو حکومت کے موقف سے زیادہ پائیدار ثابت ہوئی ہیں۔

حکومت کے موقف سے زیادہ دیر تک کیا کیا چیزیں چل جاتی ہیں، اس سوال کے جوب میں زیتون ملک نامی سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا ”عمران خان کی شادیاں۔“

ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ”میرے معاشقے (36 گھنٹے)۔“ یعنی حکومت کے مﺅقف سے زیادہ تو اُن صاحب کے معاشقے پائیدار ثابت ہوتے ہیں جن کا اوسط دورانیہ 36 گھنٹے ہوتا ہے۔

ایک اور ٹویٹر صارف نے لکھا ”میرے فون کی بیٹری۔“

مریم نامی سوشل میڈیا صارف کا بھی کچھ ایسا ہی خیال تھا، جس نے لکھا ”عمران خان اور ریحام خان کی شادی“

نایاب کا کہنا تھا ”رفع حاجت کا دورانیہ“

ایڈ میڈ وومن نے لکھا ”فریج سے باہر رکھا کھانا“

اور بسمہ محمود نے کرکٹ کی دنیا سے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے مﺅقف سے زیادہ دیر تک تو ”آفریدی کی اننگز“ چل جاتی ہے

مزید : ڈیلی بائیٹس