آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک خاندان سمیت پاکستان چھوڑ گئے لیکن کیوں ؟ایسی وجہ بھی بتا دی کے پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے

آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک خاندان سمیت پاکستان چھوڑ گئے لیکن کیوں ؟ایسی ...
آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک خاندان سمیت پاکستان چھوڑ گئے لیکن کیوں ؟ایسی وجہ بھی بتا دی کے پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی نشریاتی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک خاندان سمیت پاکستان چھوڑ گئے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کی نمائندگی کے لیے پاکستان سے باہر جانا نا گزیر ہے ۔دوسری جانب سماءنیوز کے مطابق آسیہ بی بی کا کیس لڑنے والے وکیل نے اپنی جان کو لاحق شدید خطرات کے باعث پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک پناہ لے لی ہے۔

تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ میں آسیہ بی بی کا کیس سیف الملوک ایڈووکیٹ نے لڑا ،انہوں نے یورپ کا سفر شروع کرنے سے پہلے برطانوی نشر یاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورت حال میں میرے لیے پاکستان میں رہنا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے مزید زندہ رہنا ضروری ہے کیوں کہ آسیہ بی بی کا مقدمہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ملک میں پرتشدد مظاہروں سے متعلق سیف الملوک ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے مگر غیر متوقع ہر گز نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ بڑی تکلیف دہ بات ہے کہ حکومت اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کروا سکتی۔ مگر انصاف کے حصول کے لیے جدوجہد ہر صورت جاری رہے گی۔

مزید : قومی