بھارتی پولیس والے کا برقعہ پوش مسلمان خاتون پر بد ترین تشدد
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس اہلکار کی برقعہ پوش مسلمان خاتون کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پرو ائرل ، عوا م میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں آئے روز انتہا پسندی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں کبھی کسی مسلمان کو ’’ گاؤ ماتا ‘ ‘ کے نام پر شہید کر دیا جاتاہے تو کبھی داڑھی رکھنے پربد ترین تشدد کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے ، تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے ایک برقعہ پوش مسلمان خاتون کو ہندو انتہا پسند پولیس والے بری طرح تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں، ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں بھارتی ریاست اتر پردیش کا نام لے کر لکھا گیا ہے کہ ’’بھارت کی وہ بڑی ریاست جس کے وزیراعلی نے کسی بھی ایک ہندو کے بدلے 100مسلمانو ں کو قتل کرنے کا وعدہ کیا تھا ‘‘۔ ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ باوردی پولیس اہلکار ہاتھ میں ڈنڈا اٹھائے خاتون کو کمرے میں جا کر بیٹھنے کیلئے کہتا ہے اور خاتون کے ساتھ نازیبا الفاظ میں گالم گلوچ کرتا ہے جبکہ ایک دوسرا سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار خاتون کو زمین پر بٹھا کر ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بناتا ہے اور خاتون کو جیل بھیجنے کی بھی دھمکی دیتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون روتے ہوئے پولیس اہلکار سے منت سماجت کرتی ہے اورپاس کھڑے دیگر اہلکار تماشا دیکھ رہے ہوتے ہیں۔