بستر میں بکری کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے شخص کو سزا

بستر میں بکری کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے شخص کو سزا
بستر میں بکری کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے شخص کو سزا

  

کیپ ٹاؤن(نیوز ڈیسک)جنوبی افریقہ میں ایک بدقماش نوجوان نے حیوانیت کی حد کر دی۔ہمسائے کی حاملہ بکری کو اپنی جھونپڑی میں لے گیااور رات بھر ہوس کا نشانہ بناتا رہا۔ اگلی صبح اس بدبخت کو اُس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا جب یہ بکری کے ساتھ اپنے بستر میں درندگی کر رہا تھا۔

بکری کے مالک کھمالو کا کہنا ہے کہ رات تقریباً آٹھ بجے اسے بکری کی آواز سنائی دی لیکن وہ اسے معمول کی بات سمجھتے ہوئے نظر انداز کر کے سو گیا۔ اسے معلوم نہیں تھا کہ اس وقت ایک جنسی درندہ بیچاری بکری کو اٹھا کر لے جا رہا تھا۔ یہ درندہ 33 سالہ فیسلانی مکوبے ہے جو بکری کو کچھ فاصلے پر واقع اپنی جھونپڑی میں لے گیا۔ 

اگلی صبح کھمالو نے دیکھا کہ بکری اپنی جگہ موجود نہیں تھی۔ اس نے آس پاس کے کچھ لوگوں کو جمع کیا اور بکری کی تلاش کرنے لگا۔ اسی دوران کسی نے مکوبے کی جھونپڑی کی جانب اشارہ کیا اور جب لوگ اس جھونپڑی میں داخل ہوئے تو ایک ایسا منظر دیکھنے کو ملا کہ شرم سے سب کی آنکھیں جھک گئیں۔

جھونپڑی میں مکوبے برہنہ حالت میں تھا اور اپنے بستر میں بکری کو ہوس کا نشانہ بنا رہا تھا۔ لوگوں نے اسے وہیں دبوچ لیا اور پٹائی کرتے ہوئے جھونپڑی سے باہر لے کر آئے۔ اس دوران پورا گاؤں جمع ہو گیا اور ہر کوئی اس شیطان صفت نوجوان کی حیوانیت پر لعن طعن کر رہا تھا۔ اہل دیہہ نے مکوبے کی مار کٹائی کے بعد اُسے پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ زیادتی کا نشانہ بننے والی بکری کو قریبی شہر میں جانوروں کے ہسپتال بھیج دیا گیا کیونکہ رات بھر ظلم کا نشانہ بننے کی وجہ سے اس کی حالت غیر ہو چکی تھی۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس