معروف ماڈل آدمی کے ساتھ مل کر اس کی بیوی کو قتل کرنے کی کوشش میں پکڑی گئی

معروف ماڈل آدمی کے ساتھ مل کر اس کی بیوی کو قتل کرنے کی کوشش میں پکڑی گئی
معروف ماڈل آدمی کے ساتھ مل کر اس کی بیوی کو قتل کرنے کی کوشش میں پکڑی گئی

  

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک فنکار سے بڑھ کر نرم دل انسان کون ہو سکتا ہے، مگر اس بھارتی نژاد برطانوی ماڈل کو دیکھئے کیسی سفاک ہے۔ اس نے حسد کی آگ میں اندھی ہو کر اپنے آشنا کی اہلیہ کو کرائے کے قاتلوں سے سربازار مروا ڈالا ہے۔ اس کے خوبصورت چہرے اور معصوم مسکراہٹ کو دیکھ کر بھلاکوئی تصور بھی کر سکتا کہ اس کا دل ایسا سخت ہو گا؟

بھارتی میڈیا کے مطابق اس 28 سالہ ماڈل کا نام اینجل گپتا ہے۔ اس کا باپ بھارتی اور ماں برطانوی ہے۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے منجیت نامی شخص کے ساتھ اس کا معاشقہ چل رہا تھا اور منجیت کی بیوی سنیتا کو یہ اپنے راہ کی سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتی تھی۔ اس نے منجیت کو بھی اس بات پر قائل کر لیا کہ سنیتا کو قتل کروا کے راستے سے ہٹا دینا چاہیے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کے روز سنیتا حسب معمول اپنے سکوٹر پر مقامی پرائمری سکول میں پڑھانے کے لئے جا رہی تھی کہ نا معلوم افراد نے اس پر تین گولیاں چلائیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ بدقسمت خاتون کے کچھ قریبی عزیزوں کو معلوم تھا کہ اُس کے شوہر نے ایک ماڈل سے تعلقات بنا رکھے ہیں اور انہی کی اطلاع پر پولیس نے تحقیقات کا رخ اینجل گپتا اور منجیت کی جانب کر دیا تھا۔ 

ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا کہ اینجل گپتا نے ہی منجیت کے ساتھ ملکر اس قتل کی منصوبہ بندی کی اور کرائے کے قاتلوں کے ذمہ یہ کام لگایا۔ اب اس سفاک جوڑے کے خلاف قانونی کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ بدقسمت مقتول خاتون دو بچوں کی ماں تھی۔ بڑی بیٹی 16 سال کی اور چھوٹا بیٹا 8 سال کا ہے۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس