لبنان کے وزیر داخلہ نے شہزادہ محمد بن سلیمان سے لبنانی اخبار کی ہرزہ سرائی پر معافی مانگ لی

لبنان کے وزیر داخلہ نے شہزادہ محمد بن سلیمان سے لبنانی اخبار کی ہرزہ سرائی پر ...
لبنان کے وزیر داخلہ نے شہزادہ محمد بن سلیمان سے لبنانی اخبار کی ہرزہ سرائی پر معافی مانگ لی

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)لبنان کے وزیر داخلہ نہاد المشنوق نے لبنانی اخبار میں سعودی عرب کے خلاف ہرزہ سرائی پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور بیروت میں سعودی سفیر سے معذرت کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ لبنان سعودی عرب کی توہین گوارہ نہیں کر سکتا۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان کے وزیر داخلہ نہاد المشنوق گذشتہ دنوں لبنانی اخبار میں سعودی عرب کے خلاف ہرزہ سرائی پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور بیروت میں سعودی سفیر سے معذرت کر لی ہے۔انہوں نے ایک لبنانی منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد کے اپنے افکار، خواب اور  تصورات ہیں ان سے اختلا ف ہوسکتا ہے لیکن جمال خشوگی کے قتل کو بنیاد بنا کر ان پر نکتہ چینی ناقابل برداشت ہے،ہمارے لئے یہ بات ناقابل قبول ہے کہ سعودی سفیر کی لبنان میں اہانت کی جائے۔ انہو ں نے کہا کہ میں تمام لبنانی شہریوں کی جانب سے سعودی ولی عہد اور سعودی سفیر ولید البخاری سے لبنانی اخبار کے واقعہ پر معذرت کرتا ہوں۔

مزید : عرب دنیا