صدرمسلم لیگ(ن)شہبازشریف کی طبیعت خراب
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعلی پنجاب صدرمسلم لیگ(ن) شہباز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی۔
نجی ٹی وی ’’ دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق نیب کے زیر حراست شہباز شریف کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ، جس کے باعث فوری طور پر ڈاکٹرز کو طلب کیاگیااور پمزکے ڈاکٹرزنے شہبازشریف کامعائنہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے شہباز شریف کا مکمل چیک اپ کے بعد انہیں آرام کرنے کا مشورہ دے دیا۔ نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کو زکام اورگلے میں انفیکشن ہے۔