سعودی عرب میں محفل سماع کی تیاریاں، راحت فتح علی خان پرفارم کریں گے 

سعودی عرب میں محفل سماع کی تیاریاں، راحت فتح علی خان پرفارم کریں گے 
سعودی عرب میں محفل سماع کی تیاریاں، راحت فتح علی خان پرفارم کریں گے 

  

ریاض (این این آئی) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پہلی بار قوالی کی محفل سجائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گائیک راحت فتح علی خان اپنے گروپ کے ہمراہ صوفیانہ اور عارفانہ کلام پیش کریں گے۔فلموں کے بعد محفل سماع، سعودی عرب میں ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا، تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب میں محفلِ سماع کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے گائیک استاد راحت فتح علی خان صوفیانہ اور عارفانہ کلام پیش کریں گے۔ تقریب میں پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں سمیت سعودی شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہو گی۔

مزید : تفریح