شادی کی خبر سن کر دپیکا کو گلے لگانا چاہتا تھا: شاہ رخ خان

شادی کی خبر سن کر دپیکا کو گلے لگانا چاہتا تھا: شاہ رخ خان
شادی کی خبر سن کر دپیکا کو گلے لگانا چاہتا تھا: شاہ رخ خان

  

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ دپیکا کی شادی کی خبر سنی بہت خوش ہوا، انہیں گلے لگانا چاہتا تھا۔

ایک انٹرویو میں کنگ خان نے کہا کہ جب میں نے فلم نگری میں قدم رکھا تھا اْس وقت میں نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور مادھوری ڈکشت کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔انہوں نے بتایا کہ جب ان اداکاراؤں کی شادی ہوئی اْس وقت میں اداکار بن رہا تھا، اْس کے بعد اگلی نسل کی شادی ہوئی اور اب بالی ووڈ میں نئی نسل کی شادیاں ہو رہی ہیں، جس پر مجھے بے حد خوشی ہے۔کنگ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں حسیناؤں کی شادی پر خوش ہی ہوسکتا ہوں کیونکہ ظاہری سی بات ہے میری شادی تو ہوچکی ہے۔انہوں نے رواں ماہ 14 اور 15 تاریخ کو ہونے والی دپیکا اور رنویر کی شادی پر بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے یہ خبر سنی تو میں نے دپیکا کو فون کرکے مبارک باد دی، میں انہیں گلے لگانا چاہتا تھا، میں چاہتا ہوں کہ وہ ہمیشہ خوش رہیں۔شاہ رخ خان نے کہا کہ جب دونوں کی شادی کا دعوت نامہ آئے گا تو ہم سب مل کر ضرور شادی کا جشن منائیں گے۔

مزید : تفریح