مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی عروج پر،کشمیری تاریخ کے انتہائی بدترین دو ر سے گزر رہے ہیں: میرواعظ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی عروج پر،کشمیری تاریخ کے انتہائی ...
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی عروج پر،کشمیری تاریخ کے انتہائی بدترین دو ر سے گزر رہے ہیں: میرواعظ

  

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے اور کشمیری تاریخ کے انتہائی بدترین دو ر سے گزر رہے ہیں ۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی فورسز رہائشی مکانات کو بھی مسمار کرکے کھنڈرات میں تبدیل اور نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں، معمر افراد یہاں تک کہ خواتین کو بھی نشانہ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ علاقے میں ہر طرف ظلم و جبر اور قتل و غارت کا بازار گرم ہے جس کے سبب کشمیری سخت عدم تحفظ کا شکار ہیں۔میر واعظ نے کہا کہ بھارت نے طاقت کے بل پر کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رہے ہیں یہاں تک کہ ان کے مذہی حقوق بھی چھین لیے گئے ہیں اور محکوم کشمیری اس وقت اپنے وجود اور بقا کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں ۔ چونکہ بھارت میں عام انتخابات قریب ہے لہذا بھارت کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی فرقہ پرست اورجنونی حکومت اپنے سیاسی ایجنڈے اور اہداف کی تکمیل کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتی ہے ۔

مزید : علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد