امیتابھ بچن کو وکیل کا گاؤن پہننا مہنگا پڑ گیا‘قانونی نوٹس جاری

امیتابھ بچن کو وکیل کا گاؤن پہننا مہنگا پڑ گیا‘قانونی نوٹس جاری
 امیتابھ بچن کو وکیل کا گاؤن پہننا مہنگا پڑ گیا‘قانونی نوٹس جاری

  

دہلی(این این آئی) بالی ووڈ کے شہنشاہ بگ بی کو دہلی بار کونسل کی جانب سے ایک اشتہار میں وکیل کا گاؤن پہننے پرقانونی نوٹس جاری ہوا ہے۔میگا اسٹارامیتابھ بچن کو ایک دلچسپ کیس میں دہلی بارکونسل کی جانب سے نوٹس جاری ہوا ہے۔ دہلی بارکونسل نے امیتابھ بچن کوایک اشتہارمیں وکیل کا لباس پہننے پر نوٹس جاری کیا ہے۔ امیتابھ کے ساتھ بھارت کی معروف مصالحہ کمپنی اوریوٹیوب کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امیتابھ بچن نے حکام کی اجازت کے بغیر اشتہار میں وکیل کا لباس پہنا لہٰذا انہیں اوراس میں شامل دیگر افراد اور اداروں کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اشتہارات کو فوری طور پر روکنا ہوگا، بھارتی بارکونسل اور دیگر ریاستوں کی بارکونسلز مستقبل میں کسی بھی اشتہار میں وکیلوں کا لباس پہننے کی اجازت نہیں دیں گی۔ اس کے ساتھ ہی نوٹس میں شامل اداکار اوراداروں کو 10 روزکے اندر جواب داخل کرنے کا کہا گیا ہے ورنہ ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

مزید : کلچر