اپوزیشن والے کل کا انتظار کیوں کررہے ہیں؟ آج ہی استعفے دیں اور میدان میں آئیں: اسدعمر

اپوزیشن والے کل کا انتظار کیوں کررہے ہیں؟ آج ہی استعفے دیں اور میدان میں ...
اپوزیشن والے کل کا انتظار کیوں کررہے ہیں؟ آج ہی استعفے دیں اور میدان میں آئیں: اسدعمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے کل کا انتظار کیوں کررہے ہیں؟ آج ہی استعفے دیں اور میدان میں آئیں،علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ وہ دوبارہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف الیکشن کے لیے تیار ہیں۔

نجی ٹی وی کےمطابق سابق وزیرخزانہ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسدعمر نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کے دائرے میں بات کرنے والے ہیں، ہم نے جوابا دھمکیاں نہیں دینی، مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ہم عدالت جارہے ہیں، وزیراعظم کہ چکے ہیں کہ معاہدے کے مطابق یہ اپنا احتجاج کا حق استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہاپوزیشن والے کل کا انتظار کیوں کررہے ہیں؟ آج ہی استعفے دیں اورمیدان میں آئیں،علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ وہ دوبارہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف الیکشن کے لیے تیار ہیں,مولانا صاحب کو پتہ ہے کہ اُنہیں وزیر اعظم کا  استعفی تو ملنا نہیں، ہمارے دروازے کھلے ہیں ہم تو اسکا انتظار کر رہے ہیں جو وہ چاہتے ہیں، جو انکو چاہئے،وہ بتائیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم کو ابھی تک مولانا  فضل الرحمان  اور اپوزیشن کی جانب سےکوئی بھی مطالبہ نہیں آیا۔

مزید :

قومی -