مولانا فضل الرحمن اداروں پر انگلی اٹھا کر کس کے اشاروں پر گامزن ہیں:ثروت اعجاز قادری

مولانا فضل الرحمن اداروں پر انگلی اٹھا کر کس کے اشاروں پر گامزن ہیں:ثروت ...
مولانا فضل الرحمن اداروں پر انگلی اٹھا کر کس کے اشاروں پر گامزن ہیں:ثروت اعجاز قادری

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نےکہاہےکہ مولانا فضل الرحمان اداروں پر انگلی اٹھا کر کس کے اشاروں پر گامزن ہیں؟پر امن احتجاج اورمطالبات آپ کاحق ہےمگراداروں کی توہین کسی صورت ملک کےمفادمیں نہیں،تمام سیاسی جماعتیں اس بات پرمتفق ہیں کےآئینی ادارے آئینی حدود میں رہ کرکام کریں،حکومت مولاناکو انگیج کرکےمعاملات افہام تفہیم سےحل کرے۔

مولانا فضل الرحمن کی تقریر پرردعمل  کااظہارکرتےہوئے ثروت اعجازقادری نےکہاکہبھارت پاکستان کی سرحدوں پر جارحیت کررہاہے اور ملک میں دہشتگردی کی سازشیں رچارہا ہے،آزادی مارچ کے شرکاء ملک کی سلامتی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کام کریں،اداروں پر انگلی اٹھانے سے جگ ہنسائی اور شہداء کے خون کو فراموش کرنے کے مترادف عمل ہے،لشکری مولاجٹ بننے کی بجائے ملک وقوم کے مفاد کو فوقیت دیں۔انہوں نے کہا کہپاک فوج کا ملکی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کردار مثالی ہے،کراچی سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،حکومت احتجاج کرنیوالوں سے مذاکرات کو یقینی بنائے،آگ پر پیٹرول ڈالنے سے گریز کیا جائے، حکومت بھی ایسے بیانات سے اجتناب کرئے جس سے مذاکراتی عمل میں رکاوٹ آئے، پاکستان اللہ کا عظیم انعام ہے ،اس کو توڑنے کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی