تمام بڑے بڑے شہروں کو لاک ڈاؤن کر سکتے ہیں، کیا ریاست مدینہ کے وزیراعظم عمران خان ہوں گے:میاں افتخار حسین

تمام بڑے بڑے شہروں کو لاک ڈاؤن کر سکتے ہیں، کیا ریاست مدینہ کے وزیراعظم ...
تمام بڑے بڑے شہروں کو لاک ڈاؤن کر سکتے ہیں، کیا ریاست مدینہ کے وزیراعظم عمران خان ہوں گے:میاں افتخار حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہاہے کہ پاکستان جب قائم نہیں ہوا تھا تب اس وقت دیوبند کے علماء اور باچا خان کے پیروکاروں نےانگریزوں کو شکست دی،ہم نے پاکستان کیلئے قربانیاں دیں اور مزے یہ کر رہے ہیں،عمران خان ہر روز  ریاست مدینہ  کی بات کرتے ہیں ،   کیا ریاست مدینہ کے وزیراعظم عمران خان ہوں گے؟۔

آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار حسین  نے کہا کہ اپوزیشن کی جماعتوں نے 4 کروڑ 72 لاکھ ووٹ حاصل کئے، تمام اپوزیشن جماعتیں کنٹینر پر موجود ہیں،ہم بہت باریک بینی سے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، ہمارے پاس بہت زیادہ آپشن ہیں،ہم تمام پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیں گے، تمام بڑے بڑے شہروں کو لاک ڈاؤن کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے وزیر اطلاعات کہتے ہیں کہ باچا خان اور ولی خان پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا،پاکستان کے آئین کی تشکیل میں ہمارے اکابرین نے حصہ لیا،آپ کیسے کسی کی نیت جان سکتے ہیں،نیتوں کو خدا جانتا ہے، آپ کو خدائی اختیار کیسے رکھتے ہیں؟پاکستان جب قائم نہیں ہوا تھا تب اس وقت دیوبند کے علماء اور باچا خان کے پیروکاروں نےانگریزوں کو شکست دی،ہم نے پاکستان کیلئے قربانیاں دیں اور مزے یہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہمولانا صاحب نے اکرام خان درانی کی سربراہی میں رہبر کمیٹی اجلاس بلایا،ہم نے مطالبات رکھے کہ وزیراعظم مستعفی ہوں،نئے انتخابات کرائیے جائیں جو فوج کے تحت نہ کرائے جائیں،الیکشن کمیشن اپنی نگرانی عام انتخابات کرائے۔