مولانا فضل الرحمان نے دھرنے کے دوران معاہدے کی خلاف ورزی کی تو کارروائی ہوگی:سیف اللہ نیازی

مولانا فضل الرحمان نے دھرنے کے دوران معاہدے کی خلاف ورزی کی تو کارروائی ...
مولانا فضل الرحمان نے دھرنے کے دوران معاہدے کی خلاف ورزی کی تو کارروائی ہوگی:سیف اللہ نیازی

  



کراچی(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے معاہدے کی پا بندی کرتے ہوئے چار سال تک دھرنا دینا ہے تو دیں،معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں انکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وہ ہفتے کو کراچی میں انصاف ہاوس میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئےسیف اللہ خان نیازی نےکہا کہ دورہ سندھ کا مقصد پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کرنا ہے ،  تنظیم سازی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اوررہنماوں سے ملاقات کرینگے،پارٹی میں رہنماوں کے درمیان اختلافات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جہاں اتنے لوگ موجود ہوں وہاں اختلاف رائے ہوجاتا ہے لیکن پارٹی میں دھڑے بندی کو بالکل بھی برداشت نہیں کرینگے، کراچی آمد کا مقصد ایک ایسے نظام کی تشکیل ہے جہاں تمام فیصلے مشاورت سے ہوں تاکہ گروپ بندی نہ ہوسکے،کل تک تنظیم سازی کے حوالے سے تمام امورطے کرلینگے اور آئندہ ہفتے تک تنظیم کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ سیف اللہ نیازی نے مزیدکہا کہ احتجاج مولانا کا جمہوری حق ہے،پی ٹی آئی نے دھرنے سے قبل انتخابی حلقے کھولنے کا مطالبہ رکھا تھا اورآخری حل کے طورپر دھرنا دیا تھا،پی ٹی آئی کا دھرنے سے قبل حکومت سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا،ہم نے ڈی چوک کا کہا تھا اور ہم گئے تھے،اگر مولانا نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو انکے خلاف کارروائی ہوگی۔ ٹرین حادثے کے بارے میں انہوں نے  کہا کہ اسکے حادثے کی انکوائری چل رہی ہے،انکوائری کے بعد باقاعدہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی