ملتان،سکھر موٹروے سیکشن کا5نومبر کو افتتاح، تیاریاں مکمل

  ملتان،سکھر موٹروے سیکشن کا5نومبر کو افتتاح، تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر) پاکستان میں موٹروے کا سب سے بڑا سیکشن ملتان تا سکھر 392 کلومیٹر  5 نومبر کو ٹریفک کے لیئے کھول دیا جائے گا، موٹروے کے سیکشن کا افتتاح پاکستان اور چین کی 9 ویں جوائنٹ کارپوریشن کمیٹی کی میٹنگ کے دوران کیا جائے گا، موٹروے کی افتتاحی تقریب ایم فائیو کے سات مختلف انٹر چینجز پر بھی دکھائی جائے گی جبکہ  ذرائع کے مطابق چینی نائب صدر اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے تفصیل کیمطابق ملتان تا سکھر موٹروے سیکشن کا 5 نومبر کو افتتاح(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

 کر دیا جائے گا جس کے بعد مووٹروے کو عام ٹریفک کے لیئے کھول دیا جائے گا۔ موٹروے کے کھلنے کی افتتاحی تقریب  پاک چین جوائنٹ کارپوریشن کمیٹی کی میٹنگ کے دوران ہو گی، جو کہ 5 نومبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی جا رہی ہے، موٹروے کی افتتاحی تقریب میں پاکستان اور چین کی گورنمنٹ کے وفود سمیت سی پیک پروجیکٹ پر کام کرنے والے نمائندے بھی شامل ہوں گے، افتتاحی تقریب میں موٹروے ایم فائیو کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا جائے گا، موٹروے کے کھلنے کی اس تقریب کو ایم فائیو کے سات مختلف انٹر چینجز پر بھی ویڈیو لنک کے زریعے براہ راست دکھایا جائے گا جس کے بعد یہ موٹروے عام ٹریفک کے لیئے کھول دی جائے گی، یاد رہے موٹروے کا یہ سیکشن پاکستان میں بننے والی موٹرویز کا سب سے بڑا سیکشن ہے جس کی لمبائی 392 کلومیٹر ہے اور یہ 34 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے، منصوبہ چار ماہ سے مکمل تھا تاہم بڑی شخصیات کی جانب سے وقت نا ملنے کے باعث اس کا افتتاح التواء کا شکار تھا۔
تیاریاں مکمل