بزم الفت رسولؐ کے زیراہتمام سالانہ میلاد ریلی  امت مسلمہ کشمیریوں کیلئے متحد ہوجائے، جاوید ہاشمی

بزم الفت رسولؐ کے زیراہتمام سالانہ میلاد ریلی  امت مسلمہ کشمیریوں کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)بزم الفت رسول ؐ کے زیراہتمام چوتھی سالانہ الفت رسول ؐ میلاد ریلی مسجد الجنت العروف کچی مسجد کے بلاک شاہ رکن عالم کالونی سے تھانہ چوک تک نکالی گئی جس کی قیادت سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

، وزیر اعلی کے معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری، سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی، مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی،پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی،شیخ طارق رشید،حافظ معین خالد، زاہد بلال قریشی، ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر اکمل مدنی، ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر،مفتی محمد عثمان پسروری،  الحاج اشرف قریشی، عامر شہزاد صدیقی،میاں غلام جیلانی، پیر عزیز الرحمن قادری، شیخ عمران ارشد، سید طالب حسین پرواز کے علاوہ شرافت علی مغل، محمد عمران انصاری، خواجہ ندیم مدنی، ڈاکٹر تسلیم قریشی، صاجزادہ محمد اشرف، پیر مدنی رضوی، مکی قریشی، چوہدری افضل سندھو، ملک محمد زاہد،امین قادری،قاری اعجاز عطاری، چوہدری الیاس صدر انجمن تاجران،نصرت خان، ملک اللہ نواز ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی میلاد ریلی کے موقع پر شرکاء نے لبیک یا رسول ؐ اللہ،سیدی مرشدی یانبیؐ یانبی ؐ،غلام ہیں غلام ہیں رسول ؐ کے غلام ہیں کے فلک شگاف نعرے لگائے اس موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ نبی کریم ؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہی نہ صرف دنیا و آخرت کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے اور مشکلات و مصائب سے چھٹکارہ پاسکتے ہیں امت مسلمہ مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لئے متحد ہو جائے جو آج زندگی و موت کی کشمکش میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں وزیر اعلی کے معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا کہ نبی کریم ؐ کی ولادت باسعادت سے کائنات نور سے منور ہوئی اور آپ ؐ نے معاشرے کے تمام طبقات کے لئے حقوق و فرائض کے لئے جو تعلیمات دیں اس پر عمل پیرا ہونے کی وجہ سے پوری انسانیت زندگی کو جینے کا ڈھنگ عطا ہوا میلاد ریلی کے موقع پر ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، امن، استحکام کے لئے خصوصی طور پر دعا کرائی گئی۔