لاہور ہائی کورٹ، پرنسپل سیٹ،بینچز  کیلئے نظرثانی ججز روسٹر فائنل، ملتان میں  4نومبر سے4ڈویژن 8سنگل  بینچز تشکیل

لاہور ہائی کورٹ، پرنسپل سیٹ،بینچز  کیلئے نظرثانی ججز روسٹر فائنل، ملتان ...

  



 ملتان (خبر نگار خصوصی)مالاہور ہائیکورٹ نے پرنسپل سیٹ اور بینچز کیلئے نظر ثانی ججز روسٹر جاری کر دیا ہے ہائیکورٹ ملتان بینچ میں چار نومبر سے چار ڈویثرن اور 8سنگل بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں پہلے ڈویڑن بینچ میں  جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس مزمل اختر شبیر کیسز کی سماعت کریں گے دوسرے(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

 ڈویثرن بینچ میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس عاصم حفیظ سول نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے جبکہ تیسرے ڈویثرن بینچ میں جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس مجاہد مستقیم احمد کیسز کی سماعت کریں گے جوکہ جسٹس سردار احمد نعیم کے 25نومبر کو ملتان بنچ میں تقرری سے فعال ہوگااور اس سے قبل جسٹس انوارالحق پنوں کی بدستور 21 نومبر تک اسی بنچ پر تعیناتی کی وجہ سے تیسرا ڈویثرن بنچ مسٹر جسٹس مجاہد مستقیم اور مسٹر جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل رہے گا اسی طرح چوتھے ڈویثرن بینچ میں جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس صادق محمود خرم کیسز کی شنوائی کریں گے ججز روسٹر 4 نومبر سے 24 دسمبر تک نافذ العمل رہے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر